بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ۔۔۔
حصۂ دوئم:
فوجی مصنوعی ذہانت: امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کاروائیوں کا مرکز
پالانٹیر کے پلیٹ فارمز جیسے گوتھم (Gotham) اور اے آئی پی (AIP) فوجی ڈیٹا کی بڑی مقدار پر کارروائی کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ نظامات یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ سیٹلائٹ اور ڈرون کی تصاویر کا تجزیہ کریں، مواصلاتی اور فیلڈ ڈیٹا کو یکجا کریں، رویوں اور طرز عمل کے نمونوں کی نشاندہی کریں، اور فوجی آپریشنز کے لئے ممکنہ اہداف کی تجویز دیں۔
نتیجتاً، "ہدف کی دریافت" سے "فوجی فیصلے اور کارروائی" کے درمیان فاصلہ کم سے کم ہو جاتا ہے۔ یہ معاملہ خاص طور پر شہری جنگوں اور ڈرون آپریشنز میں اہم حیثیت رکھتا ہے اور "نیٹ ورک سینٹرک وارفیئر" کے تصور کی بنیاد تشکیل دیتا ہے، بالکل وہی کچھ جو غزہ جنگ اور فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل نے مصنوعی ذہانت پر انحصار کرتے ہوئے کیا۔
اسرائیل کے سیکیورٹی ایکو سسٹم میں مالیاتی اداروں کا کردار
اگرچہ بلیک راک (BlackRock)، وینگارڈ (Vanguard) یا جے پی مورگن (JPMorgan) جیسی کمپنیاں اس ریاست سے منسلک فوجی صنعتوں کی مالی اعانت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، لیکن اس شعبے میں سرمایہ کاری انہی کمپنیوں تک محدود نہیں ہے: مثال کے طور پر بلیک راک ٹیکنالوجی اور دفاعی کمپنیوں کے علاوہ، اسرائیلی بانڈ مارکیٹ اور فوجی صنعتوں سے منسلک فنڈز میں بھی موجود ہے؛ یہاں تک کہ تل ابیب میں اس کا مرکزی دفتر بھی ہے۔
وینگارڈ انڈیکس فنڈز کے ذریعے بالواسطہ طور پر امریکی فوجی کمپنیوں اور اسرائیل سے منسلک ٹھیکیداروں میں حصہ دار ہے۔ اسٹیٹ اسٹریٹ بھی دیگر دو بڑی کمپنیوں کی طرح، بہت سی فعال ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی کمپنیوں کی ملکیتی ساخت میں شامل ہے۔
سرمایہ کاری بینکنگ کی سطح پر:
- JPMorgan Chase بینک اسرائیل کی ریاست، ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس اور بانڈ مارکیٹ کی مالی اعانت میں کردار رکھتا ہے۔
- Morgan Stanley بینک عالمی منڈیوں میں اسرائیلی کمپنیوں کے داخلے کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔
- UBS بینک بھی اسرائیل میں دولت کے انتظام اور ٹیکنالوجی سرمایہ کاری میں سرگرم ہے۔
یہ مالیاتی نیٹ ورک بالواسطہ طور پر اسرائیل کے ٹیکنالوجی-فوجی ماحولیاتی نظام کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط کرتا ہے۔
ٹیکنالوجی اور طاقت کا اتصال: ڈیٹا سے جنگی فیصلے تک
پالانٹیر اس ڈھانچے میں "جنگی ڈیٹا کے انضمام کی پرت" کا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ کمپنی مختلف ذرائع سے خام ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے اور اسے فوجی کمانڈ کے لئے قابل استعمال آپریشنل معلومات میں تبدیل کرتی ہے۔ نتیجتاً، فوجی فیصلہ سازی سختی سے الگورتھم اور مصنوعی ذہانت کے ماڈلز پر منحصر ہو جاتی ہے۔
نتیجہ
پالانٹیر، عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور اسرائیل کے فوجی ماحولیاتی نظام کے درمیان تعلقات کا مجموعہ، طاقت کے ایک نئے ڈھانچے کے قیام کو عیاں کرتا ہے؛ ایک ایسا ڈھانچہ جس میں مالیاتی سرمایہ، AI ٹیکنالوجی اور قومی سلامتی ایک دوسرے میں جڑے ہوئے ہیں اور ان میں انسانی جانوں کی کوئی اہمیت اور گنجائش نہیں ہے۔
اس نمونے میں ٹیکنالوجی کمپنیاں، فوجی فیصلہ سازی کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتی ہیں؛ عالمی مالیاتی ادارے، اس بنیادی ڈھانچے کے لئے سرمایہ اور امتداد کا امکان فراہم کرتے ہیں؛ اور حکومتیں، اس ڈیٹا پر مبنی نظاموں کی حتمی صارف ہیں۔
نتیجتاً، جدید جنگ محض ایک جسمانی تصادم نہیں رہی، بلکہ ڈیٹا، الگورتھم اور عالمی سرمائے کا ایک پیچیدہ نظام بن چکی ہے؛ ایک ایسا نظام جس میں پالانٹیر مرکزی گرہوں میں سے ایک شمار ہوتی ہے اور اسرائیل اس کے اہم ترین آپریشنل میدانوں میں سے ایک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: قبس زعفرانی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ